Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مودی نے عوام کو دھوکہ دیا ، سزاء کے مستحق:جیٹھ ملانی

مودی نے عوام کو دھوکہ دیا ، سزاء کے مستحق:جیٹھ ملانی

پٹنہ ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے واجپائی حکومت کے وزیر قانون رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو دھوکہ کیا ہے چنانچہ وہ سزا کے مستحق ہیں ۔ رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں مودی کو شکست دیتے ہوئے انہیں سزا دیں ۔ اگر میرے پاس ووٹ ہوتا تو میں اسے نتیش کمار کے حق استعمال کرتا تاکہ مودی کو شکست ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار نقطہ آغاز ہونا چاہئیے بی جے پی ک و شکست دیں ۔ کیونکہ انہوں نے رام جیٹھ ملانی کو بے وقوف بنایا ہے لیکن بہار کے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ جیٹھ ملانی کو 2013 ء میں بی جے پی سے خارج کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے برسرعام صدر بی جے پی نتن گڈکری کے خلاف بغاوت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT