Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مودی نے والدہ سے ملاقات کیلئے یوگا میں حصہ نہیں لیا

مودی نے والدہ سے ملاقات کیلئے یوگا میں حصہ نہیں لیا

گاندھی نگر 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جو ’وائبر نیٹ سمٹ‘ میں شرکت کے لئے گجرات کے دو روزہ دورہ پر ہیں، گاندھی نگر سے قریب واقع رائسان گاؤں میں مقیم اپنی والدہ ہیرابا سے ملاقات کے لئے آج صبح اپنی روز مرہ کی یوگا مشق میں حصہ نہیں لیا۔ مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے گئے تھے اور ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔
مودی نے بیرونی ممالک کے سربراہان کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مہاتما مندر کو روانگی سے قبل اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ’’یوگا نہیں کیا۔ والدہ سے ملاقات کیلئے گیا تھا۔ طلوع سے قبل ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا محسوس ہوا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT