Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / مودی وارناسی میں نکڑ نیتا کی حیثیت سے مقیم : اعظم خان

مودی وارناسی میں نکڑ نیتا کی حیثیت سے مقیم : اعظم خان

رامپور:سماج وادی پارٹی قائد آعظم خان نے آج کہاکہ وزیراعظم نریند رمودی واراناسی میں’ نکڑ نیتا‘ کی حیثیت سے مقیم ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر آعظم نے عملی اعتبار سے شہر کو ملک کا درالحکومت بنادیاہے۔ ایک دن قبل وزیراعظم نے اپنے پارلیمانی انتخابی حلقہ میں روڈ شو منعقد کیاتھا۔

یو پی کے وزیرنے الزام عائد کیاکہ پوری مرکزی حکومت شہر کو منتقل ہوگئی ہے اور واراناسی عملی اعتبار سے ملک کے درالحکومت میں تبدیل ہوگیا ہے۔اعظم خان ایک روز قبل رامپور میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔

انہو ں تعجب خیز انداز میں پوچھا کہ آخر ایسے کیا ضرورت پڑگئی کہ وزیراعظم اپنے پورے لا ولشکر کے ساتھ ایک نکڑ نیتا کی حیثیت سے واراناسی کی گلیوں میں روڈ شو کرنے کے لئے مجبور ہوگئے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT