Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / مودی پر تنقیدیں مسترد‘ قائدین تحمل برتیں : بی جے پی

مودی پر تنقیدیں مسترد‘ قائدین تحمل برتیں : بی جے پی

نئی دہلی 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج اپنے رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ کی جانب سے پارٹی کی اعلی ترین قیادت بشمول وزیر اعظم پر تنقید کو مسترد کردیا ہے اور اپنے قائدین سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی بہار میںہوئی شکست پر تبصرہ کرنے میں تحمل سے کام لیں۔ بی جے پی کے سکریٹری و میڈیا ڈپارٹمنٹ انچارچ شریکانت شرما نے کہا کہ پارٹی بھولا سنگھ کی تنقید کو مسترد کرتی ہے اور اپنے تمام قائدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ بھولا سنگھ نے آج مودی اور امیت شاہ پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ ان دونوں نے بہار انتخابات کی مہم کو فرقہ وارانہ رنگ دیا ہے جبکہ وہاں ترقیاتی ایجنڈہ کو موضوع بناتے ہوئے انتخابی مقابلہ کیا جانا چاہئے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT