Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / مودی پر شخصی حملوںکے خلاف راہول کو بی جے پی کا انتباہ

مودی پر شخصی حملوںکے خلاف راہول کو بی جے پی کا انتباہ

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف راہول گاندھی کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہاکہ اس قسم کے شخصی حملوں سے گاندھی خاندان اور کانگریس کے ڈی این اے کا اظہار ہوتا ہے اور انھیں اس سے باز آجانا چاہئے۔ سکریٹری سدھارتھ ناتھ نے راہول سے کہاکہ وہ مودی پر شخصی حملے نہ کریں ورنہ اس قسم کے حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ سدھارتھ نے کہاکہ راہول نے گزشتہ روز یہ ایک اچھی بات کہی تھی کہ مردہ باد کے نعرے لگانا کانگریس کا کلچر نہیں لیکن اس کے بعد 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کے کانگریس اور گاندھی خاندان کا ڈی این اے منظر عام پر آگیا جب راہول نے وزیراعظم پر شخصی حملوں کا آغاز کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT