Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / مودی کا آج دورۂ پٹھان کوٹ متوقع

مودی کا آج دورۂ پٹھان کوٹ متوقع

نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ممکن ہے کل پنجاب کے پٹھان کوٹ کا دورہ کرتے ہوئے فضائیہ کے اڈہ کی صورتحال کا بہ نفس نفیس جائزہ لیں گے، جہاں گزشتہ ہفتہ کو چھ دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ کل ہفتہ کو صبح متوقع ہے اور اس سفر کی تفصیلات کو قطعیت دی جارہی ہے۔

پٹھان کوٹ کے ایرفورس اسٹیشن کی
مکمل صفائی : سکیورٹی فورسیس
پٹھان کوٹ ؍ گرداسپور ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین دنوں تک زبردست تلاشی مہم کے بعد سکیورٹی فورسیس نے آج اعلان کردیا کہ پنجاب میں پٹھان کوٹ کا وسیع و عریض ایر فورس اسٹیشن پوری طرح صاف کردیا گیا جبکہ چھ دہشت گردوں کے حملے کو سات یوم ہورہے ہیں۔ پڑوسی گرداسپور میں بھی سکیورٹی فورسیس نے اپنا تین روز طویل وسیع سرچ آپریشن ختم کردیا اور انھیں کوئی مشتبہ دہشت گرد نہیں ملا۔

TOPPOPULARRECENT