Monday , August 21 2017
Home / دنیا / مودی کا آنجہانی خلاء باز کلپنا چاؤلہ کو خراج عقیدت

مودی کا آنجہانی خلاء باز کلپنا چاؤلہ کو خراج عقیدت

واشنگٹن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہندر نریندر مودی نے آج شہید ہوجانے والے نامعلوم سپاہیوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور آر لنگٹن نیشنل سیمیسٹری (قبرستان) پہنچ کر ہندوستانی نژاد امریکی خاتون خلاء باز کلپنا چاؤلہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بتایا کہ نریندر مودی نے کلپنا چاؤلہ کے شوہر اور دیگر ارکان خاندان سے بھی مختصر ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ناسا کے سینئر عہدیداروں، ہندوستانی نژاد امریکی خاتون خلاء باز سنیتا ولیمس اور اس کے والد سے اسپیس شٹل کولمبیا میموریل میں ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر، ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ارون کے سنگھ، معتمد خارجہ ایس جے شنکر، امریکی سفیر متعینہ ہندوستان رچرڈ ورما اور نشاء دیسائی بسوال بھی نریندر مودی کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء سنیتا ولیمس نے نریندر مودی کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے جو خلائی تعلقات ہیں، ان کا بہ نفس نفیس جائزہ لینے کیلئے مودی جی نے کچھ وقت نکالا جس کیلئے ہم ان کے شکرگذار ہیں۔ نریندر مودی نے سنیتا ولیمس کے والد سے گجراتی زبان میں بات کی۔ کلپنا چاؤلہ کے شوہر جین پیٹر ہیریسن نے آنجہانی کلپنا چاؤلہ کے بارے میں کچھ کتابیں اور ساتھ ہی ساتھ کلپنا کی سوانح حیات جو خود انہوں نے (شوہر) تحریر کی ہے، مودی کو بطور تحفہ پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT