Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / مودی کا جون میں دورۂ امریکہ متوقع: امریکہ قانون ساز

مودی کا جون میں دورۂ امریکہ متوقع: امریکہ قانون ساز

واشنگٹن۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی توقع ہے کہ ماہ جون میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ یہ بات اعلیٰ سطح کے امریکی قانون سازوں نے اس وقت کہی جب انہوں نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات کی اور انہیں دو سال کے اندر نریندر مودی کے چوتھے دورہ کے موقع پر کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے مدعو کیا۔ کانگریس ایڈ رائس، ایلیٹ اینجل، جارج ہولڈنگ اور ایمی بیرا نے ایوان نمائندگان پال ریان کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب میں کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی جاریہ سال 7 اور 8 جون کو امریکہ کا دورہ کررہے ہیں، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آپ نریندر مودی کو کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے مدعو کریں کیونکہ ہمیں اُمید ہے کہ اگر وزیراعظم مودی کو مدعو کیا کہ وہ ہماری دعوت ضرور قبول کریں گے۔

 

برطانیہ میں ’’مخالف یہودی ‘‘ٹویٹ پر
مسلم خاتون کونسلر معطل
لندن۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)  برطانیہ کی لیبرپارٹی نے سوشل میڈیا پر مخالف یہودی ٹویٹ کرنے پر مسلم خاتون کونسلر عائشہ گل گربز کو معطل کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عائشہ گل گربز پر الزام ہے کہ انھوں نے ٹویٹر پر ہٹلر کو ’’عظیم شخص ‘‘قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ ایران ،اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عائشہ گل لیبرپارٹی کی کم عمر ترین کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل بھی مخالف یہودی ٹویٹ کر چکی ہیں۔ دوسری جانب مسلم خاتون کونسلر نے ٹویٹ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ لیبرپارٹی کے رہنما نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

TOPPOPULARRECENT