Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی کا دو سالہ دور حکومت کامیاب ہونے کا دعویٰ بے بنیاد

مودی کا دو سالہ دور حکومت کامیاب ہونے کا دعویٰ بے بنیاد

سشما اور وسندھراراجے سندھیا پر الزامات کی تحقیقات پر زور ، ایس سدھاکر ریڈی
حیدرآباد۔8جون(سیاست نیوز) بدعنوانی سے پاک کامیاب دوسال کی تکمیل کا ڈھنڈورا پیٹنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کا للت گیٹ میں سشما سوراج اور وسوندھرا راجے سندھیا پر لگائے الزامات کے متعلق تحقیقات کروانے میں پس وپیش کیوںپریس کانفرنس کے دوران یہ  سوال کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھاکر ریڈی نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے کیا۔ آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میں مخاطب تھے ۔ مدھیہ پردیش کا ویپام اسکام جس کی پردہ پوشی کے لئے غیر یقینی حالات میںسینکڑوں لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔ کرناٹک یدایورپا کا بھی حوالہ دیا جس پر منی لانڈرانگ کا مقدمہ درج رجسٹر ہے مگر بی جے یدایورپا کو کرناٹک میںپارٹی کا چیف منسٹر امیدوار پیش کررہی ہے ۔ماضی میں گوپی ناتھ منڈے کی دختر پر بھی بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے مگرکاروائی نہ ہونے کی وجہہ سے حقائق سامنے نہیں آئے جبکہ گوپی ناتھ منڈے کی لڑکی مہاراشٹرا کی موجودہ کابینہ میں وزیر ہے۔ حال میں مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں ایک اراضی معاملے میں ریاستی وزیرمہاراشٹرا ایکناتھ کھڑسے کے ملوث ہونے پر مہاراشٹرا کابینہ سے ان کے استعفیٰ کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔ اس قسم کے چھوٹے بڑے کئی ایک واقعات بی جے پی حکومت کے بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کے تمام دعوئوں کو کھوکھلا ثابت کررہے ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے اچھے دنوں کے نام پر ملک کے غریب طبقے کو ورغلا کر ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت پچھلے دوسالوں سے سرمایہ داروں کی حکومت کے طور پر کام کررہی ہے ۔یوپی اے حکومت میںجہاں کارپوریٹ شعبوں سے سیل ٹیکس بارہ فیصد وصول کیا جاتا تھا وہیں پر موجود حکومت سیل ٹیکس کو دس فیصد مقرر کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو راست فائدہ پہنچانے کاکام کررہی ہے ۔جبکہ کارپوریٹ ٹیکس حکومت کو ادا کرنا ہے اس کو تیس فیصد سے گھٹاکر پچیس فیصد کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت میںکمی کے باوجود مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںدس مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کو کارپوریٹ طبقے کے لئے کام کرنے والی حکومت قراردیتے ہوئے کہاکہ وجئے مالیا کو ملک واپس لینے میں نریندر مودی حکومت جان بوجھ کر تاخیر سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذات پات او رمذہب کے نام پر نفرت کے واقعات میںاضافے کے علاوہ نریندر مودی حکومت نے اپنے کسی بھی وعدے کی تکمیل نہیںکی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان دوسالوں میںاقلیتوں اور معاشی پسماندہ طبقات کا عرصہ حیات تنگ کیا گیا اور آرایس ایس ‘وی ایچ پی ‘ بجرنگ دل جیسی تنظیموں کوتقویت پہنچائی۔

TOPPOPULARRECENT