Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی کا نرسمہن و کے سی آر سے تبادلہ خیال

مودی کا نرسمہن و کے سی آر سے تبادلہ خیال

ائرپورٹ پر خصوصی ملاقات ۔ نو ٹ بندی کے اثرات کا جائزہ
حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرپورٹ پر چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور گورنر نرسمہن سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دو دن کے دورے پر حیدرآباد پہونچنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کا گورنر نرسمہن چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، کڈیم سری ہری کے علاوہ دوسرے وزراء نے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خیرمقدم کیا پروگرام کے مطابق وزے راعظم ایرپورٹ سے راست بردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی پہونچنے والے تھے ۔ تاہم انہوں نے ایرپورٹ میں چیف منسٹر اور گورنر سے 10 منٹ تک خصوصی ملاقات کرتے ہوئے نوٹوں کی منسوخی کے بعد تلنگانہ کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ ملاقات کے اختتام کے بعد وزیر اعظم پولیس اکیڈیمی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ ملاقات میں کن مسائل پر گفتگو کی گئی اس کی کوئی سرکاری وضاحت نہیں کی گئی تاہم ذرائع سے پتہ چلا کہ بات چیت کا مرکز نوٹوں کی منسوخی رہا ہے ۔ چند دن قبل چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے دہلی پہونچ کر وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور نوٹ بندی کی حمایت کی تھی ۔ اندرون ایک ہفتہ چیف منسٹر اور وزیر اعظم کی یہ دوسری ملاقات ہے ۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاست کی متاثر ہونے والی آمدنی پر چیف منسٹر نے وزیر اعظم سے تبادلہ خیال میں مرکز سے تعاون طلب کیا ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT