Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مودی کا نومبر میں سنگاپور کا دورہ : لی

مودی کا نومبر میں سنگاپور کا دورہ : لی

سنگاپور ۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں سنگاپور کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات خاص طورپر دفاعی شراکت داری میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ کے بموجب انھوں نے ہندوستانی قیادت کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے اور اُنھیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کی دفاعی شراکت داری دیگر شعبوں میں باہمی مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون میں اضافہ ہوگا ۔ وزیراعظم سنگاپور نے مودی کے نام مبارکبادی کے مکتوب میں کہا کہ وہ اُن کے دورے کے بیچینی سے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT