Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مودی کا 2 سالہ دور حکومت مایوس کن: نتیش کمار

مودی کا 2 سالہ دور حکومت مایوس کن: نتیش کمار

پٹنہ۔25مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تاریک پہلو کو اجاگر کیا ہے اور کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران کوئی کام ہی نہیں کیا گیا ہے۔ انہو ںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو دو سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اگرچہ کہ وہ 5 سال کے لئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران کوئی کام نہیں کیا گیا اور مستقبل قریب میں اچھے کام کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ سیوان میں ایک جرنلسٹ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت پر انہوںن ے کہا کہ میں ابتداء سے ہی عوام سے یہ کہتے آرہا ہوں کہ پولیس پر بھروسہ رکھیں اور یقینا پولیس کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

TOPPOPULARRECENT