Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / مودی کو خود مقابلہ کرنے راہول گاندھی کا چیلنج

مودی کو خود مقابلہ کرنے راہول گاندھی کا چیلنج

Congress party Vice President Rahul Gandhi during Rally for six UPA candidates of Mumbai at MMRDA ground in BKC on Sunday. Express photo by Prashant Nadkar, Mumbai, 20/04/2014

حکومت کئی اسکامس کی تحقیقات کررہی ہے، بی جے پی کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کرے ۔ راہول گاندھی نے یہاں سابق وزیراعظم و اپنی دادی آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے وزیراعظم ہیں۔ تمام تحقیقاتی ایجنسیاں ان کے کنٹرول میں ہیں۔ بی جے پی قائدین ان پر طرح طرح کے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیوں نہیں کیا جاتا ؟ ۔ راہول نے کہا کہ وہ نریندر مودی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ جیل جانے بھی تیار ہیں لیکن وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ اپنے چمچوں کو ان پر اور ان کے افراد خاندان پر کیچڑ اچھالنے سے روکیں۔ کانگریس نائب صدر نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی الزام عائد کئے جاتے رہے ہیں ان میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو چاہئے کہ وہ اپنے کارندوں کو گاندھی خاندان کے خلاف کیچڑ اچھالنے سے روکیں۔ دریں اثناء بی جے پی نے راہول گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی گرفتاری کیلئے چیلنج کرنے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مرکز پہلے ہی کئی مبینہ اسکامس میں تحقیقات کررہا ہے جو مبینہ طور پر کانگریس زیرقیادت یو پی اے کے دوراقتدار میں پیش آئے تھے۔ اس لئے راہول گاندھی کو وزیراعظم کو چیلنج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کہاکہ تحقیقات پہلے ہی سے جاری ہے۔
وہ متنازعہ اراضی سودوں کا درپردہ حوالہ دے رہے تھے جن میں نائب صدر کانگریس کے بہنوئی رابرٹ وڈرا ملوث ہیں۔ ان کی قومیت پر اعتراض کرنے والے حالیہ الزامات پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو انہیں جیل بھیج دینے کا چیلنج دیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ’’چاپلوسوں‘‘ کے گھیرے میں ہیں اور یہ لوگ انہیں بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کی طرح کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے ان کے والدین اور دادی اندرا گاندھی کے ساتھ ماضی میں جو کچھ کیا تھا وہی ان کے سامنے آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT