Friday , August 18 2017
Home / دنیا / مودی کو مہاجرین کے حق میں بھی لب کشائی کرنی چاہئے : ایم کیو ایم

مودی کو مہاجرین کے حق میں بھی لب کشائی کرنی چاہئے : ایم کیو ایم

لندن ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے مہاجرین یا پناہ گزینوں کے بارے میں بھی لب کشائی کرنی چاہئے ۔ پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ () کے قائد الطاف حسین نے یہ بات کہی ۔ یاد رہے کہ الطاف حسین اس وقت لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جہاں پاکستانی افواج کی بلوچستان میں سفاکی پر تشویش ظاہر کی ہے وہیں مودی حکومت نے ان لوگوں کے بارے میں لب کشائی سے گریز کیا جن کے آبا و اجداد صدیوں سے ہندوستان میں رہتے آئے ہیں اور جن کی گذشتہ دو نسلیں پاکستان میں مہاجر کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔ یعنی پاکستان کا شہری ہونے کے باوجود انہیں مہاجر کہا جاتا ہے جو یقینیاً ایک افسوسناک بات ہے ۔ مجھے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے شکایت ہے کہ انہوں نے بلوچستان میں پاکستانی افواج کے ظلم و ستم پر لب کشائی کی اور اپنا موقف ظاہر کیا تاہم ان لوگوں کو بھول گئے جو صدیوں تک ہندوستان میں ہی رہے ۔ ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان ہجرت کر کے بہت بڑی غلطی کی لیکن ہم تو یہیں پیدا ہوئے اس کے باوجود ہمیں پاکستانی شہری نہیں سمجھا جاتا لہذا نریندر مودی کو اس موضوع کو بھی تمام بین الاقوامی اور انسانی حقوق فورم میں اٹھانا چاہئے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT