Monday , September 25 2017
Home / دنیا / مودی کو نتیش کی دعوت

مودی کو نتیش کی دعوت

پٹنہ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے نامزد چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنی نئی حکومت کی جمعہ کو حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ نتیش کمار نے 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے گاندھی میدان پر منعقد شدنی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم کو مدعو کیا۔ چارروزہ چھت پوجا کے اختتام کے بعد نتیش کمار نے کئی سرکردہ قائدین سے ٹیلیفون پر بات کی اور اپنی نئی حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

ہیڈلی26/11 حملوں کا ملزم
ممبئی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کے دہشت گرد پاکستانی نژاد امریکی ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو جو فی الحال امریکہ میں زیرقید ہے، 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے ضمن میں 10 ڈسمبر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ممبئی کی عدالت میں بحیثیت ملزم پیش کیا جائے گا۔ ممبئی پولیس نے ہیڈلی کو ملزم بنانے کیلئے درخواست کی تھی جس کو عدالت نے آج قبول کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ جج جی اے سنپ نے کہا کہ ’’آپ کی درخواست قبول کی جاتی ہے‘‘ ۔ قبل ازیں حکومت نے امریکہ سے ہیڈلی کی حوالگی کی خواہش کی تھی۔ تاہم اس پر عمل نہیں کیا جاسکا جس کے پیش نظر اس پر ویڈیو کانفرنس پر جراح کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT