Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مودی کو چین سے سونے نہیں دونگا:کجریوال

مودی کو چین سے سونے نہیں دونگا:کجریوال

نئی دہلی ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)دہلی میں دو کمسن لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے پس منظر میں چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج مرکزسے پولیس کا کنٹرول حوالے کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پیش آتے رہے تو وہ نریندر مودی کو چین سے سونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں ’’جنگل راج ‘‘ کا دور دورہ ہے۔ وزیراعظم کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ وہ شیلا ڈکشٹ (سابق چیف منسٹر) نہیں ہیں ۔ وہ خاموش رہنے والے نہیں ۔ انہوں نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی میں خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا جائے اور عصمت ریزی کے واقعات مسلسل پیش آتے رہیں تو وہ وزیراعظم مودی کو چین سے سونے نہیں دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT