Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / مودی کی ابوظہبی کے ولی عہد کو سالگرہ کی مبارکباد

مودی کی ابوظہبی کے ولی عہد کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان کو آج اپنی سالگرہ پر مبارکباد دی۔مودی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ انھوں نے شیخ محمد النھیان کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ محمد بن زائد النہیان نے بھی حال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کے روز ہوا ہے ۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کو تین چوتھائی سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں جبکہ گوا میں دوسری سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود اسے حکومت بنانے کا موقع ملا ہے ۔منی پور میں بھی وہ دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طور پر حکومت بنانے کی دور سے باہر نہیں ہے ۔ صرف پنجاب میں اسے کانگریس کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT