Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مودی کی افغان صدر اشرف کو 96 یوم قبل سالگرہ مبارکباد!

مودی کی افغان صدر اشرف کو 96 یوم قبل سالگرہ مبارکباد!

نئی دہلی ، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر افغانستان اشرف غنی کو اُن کی تاریخ پیدائش سے 96 یوم قبل ہی سالگرہ کا پیام مبارکباد روانہ کردیا۔ مودی نے افغان صدر کو ٹوئٹر کے ذریعہ مبارکباد پیش کی جس میں کہا گیا کہ سالگرہ مبارک ہو اشرف غنی صاحب! آپ کی درازی عمر، تندرستی اور خوشگوار سفر کیلئے دعاگو ہوں۔ اس پر غنی حیرت زدہ ہوگئے۔ وہ اِن دنوں جرمنی کے شہر میونخ میں ہیں۔ انھوں نے پیام مبارکباد کے جواب میں کہا، ’’ مسٹر پرائم منسٹر اگرچہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہے لیکن آپ کے جذبہ خیرسگالی کا مشکور ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT