Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / مودی کی تائید : بلوچ قائدین کے خلاف مقدمات

مودی کی تائید : بلوچ قائدین کے خلاف مقدمات

کراچی ۔22اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں تین سرکردہ بلوچ قائدین کے خلاف غداری کے بشمول جملہ 5مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر میں بلوچستان کے تذکرہ کی ستائش کی تھی۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے خوض دار علاقہ میں پانچ پولیس اسٹیشنس میں علحدہ شکایتوں پر یہ مقدمات درج کئے گئے ۔ شکایت کنندوں نے الزام عائد کیا کہ برہمداغ بگتی‘ ہربیار مری اوربنوک کریمابلوچ نے نریندر مودی کی تقریر کی تائید کی ہے ۔ اس کے بعد ان قائدین کے خلاف بلوچستان میںعوام نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے تھے ۔نریندر مودی نے یوم آزادی تقریر میں کہا تھا کہ بلوچستان میں ناانصافی کے تذکرہ پر وہاں کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT