Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / مودی کی قیادت میں تیز رفتار معاشی ترقی

مودی کی قیادت میں تیز رفتار معاشی ترقی

نوجوانوں کیلئے کئی مواقع دستیاب۔ بی جے پی صدر امیت شاہ
بھوپال 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستان کی معیشت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گئی ہے اور یو پی اے کے دور اقتدار میں یہ مفلوج ہو کر رہ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے اسٹارٹ اپ انڈیا ‘ اسٹانڈ اپ انڈیا اور اسکل انڈیا جیسے پروگرامس کا آغاز کیا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ امیت شاہ نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ملک نے تیزی سے ترقی کا آغاز کیا ہے ۔ سابقہ یو پی اے کے 10 سالہ اقتدار میں ترقی کا سفر رک گیا تھا اور معاشی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا تھا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت تیز رفتار سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی ترقی کو یقینی بنائیں کیونکہ وہ ملک کی نوجوان آبادی کا 65 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرے کیونکہ ان میں زبردست صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ عالمی سطح پر ملک کی معیشت کے فروغ کیلئے اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT