Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / مودی کی ماں نے پہلی مرتبہ 7 ریس کورس پر وقت گزارا

مودی کی ماں نے پہلی مرتبہ 7 ریس کورس پر وقت گزارا

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً 2 سال بعد آج پہلی مرتبہ ان کی ماں نے سرکاری رہائش گاہ 7 ریس کورس کا دورہ کیا ۔ ہیرا بین کے گجرات واپس ہونے کے بعد مودی نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ماں کو 7 ریس کورس روڈ رہائش گاہ پر دیکھا گیا ۔ مودی نے لکھا کہ میری ماں گجرات واپس ہوچکی ہیں ۔ طویل عرصہ کے بعد مجھے اپنی ماں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنے کا موقع ملا ۔ ان تصاویر میں ہیرا بین وہیل چیر پر ہیںاور وزیراعظم نریندر مودی ٹی شرٹ و سیاہ پینٹ پہنے ہوئے ہیں ۔ ان دونوں کو سرکاری رہائش گاہ کے باغیچہ میں دیکھا گیا ۔ایک تصویر میں مودی کرتا پائجامہ اور صدری پہنے  ہوئے ہیں اور اپنی ماں کو جو صوفہ پر بیٹھی ہیں پانی کا گلاس پیش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT