Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مودی کی مقبولیت غیر متاثر: جیٹلی

مودی کی مقبولیت غیر متاثر: جیٹلی

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی قیادت کو ’’مضبوط، فیصلہ کن اور مقبول عام‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ اُن کی مقبول قیادت کے بہار انتخابی نتائج سے متاثر ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُن کا تبصرہ نتیش کمار زیرقیادت عظیم اتحاد کی حالیہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے پر زبردست شکست کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔ نئی تشکیل شدہ جے ڈی ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس اتحاد نے 243 رکنی اسمبلی میں 178 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ این ڈی اے صرف 58 نشستیں حاصل کرسکا۔ جیٹلی نے کہاکہ انتخابات کے زیراثر سرمایہ کاروں کا اعتماد اور جذبات متاثر نہیں ہوں گے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سرمایہ کار دانشمند لوگ ہیں، وہ حکومت کی کارکردگی دیکھیں گے، اس کے انداز کارکردگی کا تجزیہ کریں گے کیوں کہ ہم اچھی حکمرانی فراہم کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT