Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی کی ملک کے عوام کو مختلف خانوں میں تقسیم کرنے کی سازش

مودی کی ملک کے عوام کو مختلف خانوں میں تقسیم کرنے کی سازش

زائد اسکول فیس وصولی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ، سید عزیز پاشاہ کا تنظیم انصاف سے خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : وزیراعظم نریندر مودی اس حد تک نچلی سطح پر آگئے ہیں کہ وہ عوام کے ذہنوں کو مختلف خانوں میں تقسیم کررہے ہیں تاکہ اس جوڑ توڑ کے ذریعہ اترپردیش کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ نے تنظیم انصاف کے کونسل اجلاس منعقدہ حمایت نگر میں کیا ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی جے پی نے بہار انتخابات کے موقعہ پر بھی ہندو و مسلم طبقہ کے ذہنوں کو منتشر کرنے کی جو حکمت عملی اختیار کی تھی وہی اس مرتبہ اترپردیش انتخابات میں اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حربے امیت شاہ نے بہار انتخابات میں اپنائے تھے کہ بی جے پی کی ناکامی پر پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے لیکن عوام نے دیکھا کہ بہار میں بی جے پی کا کیا حشر ہوا ۔ تنظیم انصاف کی کونسل کے اجلاس میں یہ طئے پایا کہ خانگی اسکولس میں زائد فیس کی وصولی کے خلاف 11 مارچ کو اندرا پارک حیدرآباد میں دھرنا دیا جائے گا ۔ اجلاس کی صدارت جناب منیر پٹیل جنرل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی تنظیم انصاف نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلم تحفظات کے مسئلہ کو بہت ہی سست رفتاری سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں جناب شمس الدین ، حشمت سلیم خاں ، خلیل اللہ ، خواجہ پاشاہ اور دوسرے سرگرم کارکن موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT