Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مودی کی ’من کی بات‘ پر مبنی کتاب صدرجمہوریہ کو پیش کی جائے گی

مودی کی ’من کی بات‘ پر مبنی کتاب صدرجمہوریہ کو پیش کی جائے گی

نئی دہلی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ اب کتابی شکل میں دستیاب ہوجائے گا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اِس کتاب کی اولین کاپی کل راشٹراپتی بھون میں ایک تقریب میں قبول کریں گے۔ یہ کتاب اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن رسمی طور پر جاری کرتے ہوئے صدرجمہوریہ کو پیش کریں گی۔ اِس موقع پر نائب صدر محمد حامد انصاری، وزیر دفاع و فینانس ارون جیٹلی و دیگر شخصیتیں موجود ہوں گی۔

 

مہاگٹھ بندھن قائدین کے کرتوت
بہار ترقی سے محروم : بی جے پی
پٹنہ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار بی جے پی نے آج کہا کہ مرکز ی حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول پر لوگوں سے کئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے لیکن ریاست میں حکمران مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں کی وجہ سے ریاست کی ترقی نہیں ہو پا رہی ہے ۔ ریاستی صدر نتیا نند رائے نے مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی و دوسروں کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی نے لوگوں سے جو وعدے کئے ، انہیں مرکز  ہر حال میں پو را کرنے میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT