Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / مودی کی نرمدا کے تحفظ کے لئے منصوبہ بندی

مودی کی نرمدا کے تحفظ کے لئے منصوبہ بندی

امرکنٹک، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں تقریبا ڈیڑھ سو دن چلے نرمدا سیوا یاترا کے اختتام کے موقع پر کل انوپ پور ضلع میں مشہور تیرتھ استھل امرکنٹک میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے اور اس اہم ترین ندی کے تحفظ کے لئے بڑامنصوبہ بھی پیش کریں گے ۔مسٹر مودی نرمدا کے بہاؤکے مقام امرکنٹک میں سرکٹ ہاؤس کے قریب واقع میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم ریاست کے 16 اضلاع سے ہوکر بہنے والی اس اہم ترین ندی کو آلودگی سے پاک کرنے اور اس کی پاکیزگی اور مٹھاس کو بچائے رکھن اور اس کے پانی کے بہتر استعمال کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں گے ۔اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پھگن سنگھ کلستے اور دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر نریندر سنگھ تومر، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ ریاست کے کئی وزرا موجود رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT