Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / مودی کی نظر میں 125 کروڑ ہندوستانی چور : کانگریس

مودی کی نظر میں 125 کروڑ ہندوستانی چور : کانگریس

نئی دہلی۔ 14 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹوں کی تنسیخ پر حکومت کے خلاف صف آرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ حکومت نے ’’مالی نیراج‘‘ پیدا کیا ہے اور یہ ملک میں ’’ٹیکس دہشت گردی ‘‘ ہے ۔ کانگریس نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ اس مسئلہ پر متحدہ جنگ کریں کیونکہ مودی کی نظر میں 125 کروڑ ہندوستانی چور ہیں ۔ وہ سوائے بی جے پی کارکنوں کے باقی تمام ہندوستانیوں کو چور سمجھتے ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر وزیراعظم کے خلاف جدوجہد کرنے سے ہچکچائیں نہیں ۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے اختلافات فراموش کرکے حکومت کے خلاف متحدہ جدوجہد کرنی چاہئے ۔ کانگریس کا یہ تبصرہ کانگریس پارٹی اور دیگر 7 اپوزیشن پارٹیوں کے ایک مشترکہ حکمت عملی کے تعین کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد منظرعام پر آیا ۔ متحدہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت کو مختلف مسائل بشمول پرانے بڑے نوٹوں کی تنسیخ کے مسئلہ پر پریشان کیا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ حکومت کی توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں کہ اُس پر اقتدار اور تعداد کا نشہ چڑھ گیا ہے ، چنانچہ وہ عوام کی جائز چیخ و پکار پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر جنگ کو بی جے پی کیمپ تک پہونچا دیا ہے اور وزیراعظم کو چیلنج کیا ہے کہ پارٹی کے قومی اور ریاستی سطح پر لین دین کا برسرعام انکشاف کیا جائے ۔ سرجیوالا نے کہاکہ یہ ضروری ہے کیونکہ مغربی بنگال میں بی جے پی نے ایک کروڑ روپئے 500 اور 1000 روپئے کی نوٹوں کی شکل میں 8 نومبر کو تنسیخ سے کچھ دیر قبل ڈپازٹ کروائے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT