Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مودی کی پوٹین اور ژی سے ملاقاتیں

مودی کی پوٹین اور ژی سے ملاقاتیں

بینولم (گوا) ۔ /14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی گوا میں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین اور چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقاتیں کریں گے اور امکان ہے کہ پوٹین کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ روس کے فوجی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ ہند۔روس سالانہ چوٹی کانفرنس سے قبل وزیراعظم کی صدر چین سے ملاقات اہمیت رکھتی ہے ۔ پاک ۔ روس فوجی تعلقات کے قیام کے علاوہ دیگر کئی باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت ممکن ہے ۔ صدرچین ژی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کئی کلیدی باہمی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں قومی صیانتی محافظین اور مولانا مسعود اظہر گفتگو کے اہم موضوعات ہوں گے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں علاقائی صیانتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے ۔ برکس چوٹی کانفرنس کے دوران دو اہم ملاقاتیں مقرر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT