Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / مودی کے ’’برساتی‘‘ تبصرہ پر بیجا تنازعہ راجناتھ

مودی کے ’’برساتی‘‘ تبصرہ پر بیجا تنازعہ راجناتھ

لکھنؤ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے منموہن سنگھ پر ’’برساتی‘‘ کے طنز کو ’’بے جا‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ یہ تبصرہ توہین کے مترادف نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ تبصرہ کانگریس قائد کی تنقید کا ردعمل تھا۔ مودی نے کسی کی بھی توہین نہیں کی۔ اُن کا برساتی تبصرہ منموہن سنگھ کی تنقید کا جواب تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم سب منموہن سنگھ کا احترام کرتے ہیں۔ یہ صرف کرپشن کے خلاف جذبات کا اظہار تھا جو یو پی اے دور حکومت میں پیش آیا تھا۔ مودی جی درحقیقت منموہن سنگھ کے تبصرہ کی ستائش کرتے ہیں۔ حالانکہ اُن کی حکومت پر کئی کرپشن کے الزامات عائد ہوچکے ہیں لیکن اُن کے دامن پر کوئی بھی داغ نہیں ہے۔ کانگریس اور بی جے پی نے پارلیمنٹ میں مودی کے منموہن سنگھ پر تبصرہ کے سلسلہ میں زبردست زبانی تکرار جاری ہے۔ راجناتھ سنگھ نے یاد دہانی کی کہ ایوان میں نوٹوں کی تنسیخ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے مودی کے اِس اقدام کو منظم لوٹ کھسوٹ قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT