Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / مودی کے بلوچستان تبصرہ پر بلاول بھٹو کی تنقید

مودی کے بلوچستان تبصرہ پر بلاول بھٹو کی تنقید

وزیراعظم ہند کی تقریر نہایت ہی غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز
اسلام آباد ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکساتن کی اہم اپوزیشن پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ انہوں نے بلوچستان کے تعلق سے جو تبصرہ کیا ہے وہ نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز تھا۔ مودی کو سب سے پہلے بلوچستان سے زیادہ وادی کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے کی جارہی ’’ظلم و زیادتیوں‘‘ کا جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری اور مقتدراعلیٰ کی ہر قیمت پر حفاظت کا عہد کیا۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بارے میں وزیراعظم مودی کے بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ وزیراعظم مودی نے 15 اگست کو تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی خطاب کے دوران نہایت ہی غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کو سب سے پہلے کشمیریوں کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور انہیں عالمی برداری کے سامنے سب سے اول جوابدہ ہونا چاہئے۔ کشمیر ہی کشمیریوں اور ہندوستان بھر میں مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بلوچستان ہمارے جمہوری ملک پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایک ہندوستانی وزیراعظم کو ہمارے داخلی مسائل پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کشمیر میں کئی دنوں سے بدامنی پائی جاتی ہے، کرفیو کی برقراری سے عوام الناس کی عام زندگی درہم برہم ہے۔ یہاں پر رونما ہونے والی خطرناک صورتحال کا جائزہ لینے کے بجائے وزیراعظم مودی کو بلوچستان کی فکر ہے جو افسوسناک بات ہے۔

TOPPOPULARRECENT