Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / مودی کے جھوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کنہیا کمار نے مودی کا اڑایا مذاق

مودی کے جھوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کنہیا کمار نے مودی کا اڑایا مذاق

سابق صدر جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کنہیا کمار نے کہاکہ کسی بھی وزیراعظم کا اس قدر مذاق نہیں بنایاگیا ہے کہ جوموجودہ وزیراعظم کا بنایاجاتا ہے ۔

کنہیا کمار وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک چٹکی لیتے ہوئے کہاکہ وہ ہر دوسری سیاسی جماعت کا نام لیتے ہیں اور ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ کنہیا کمار نے کہاکہ وہ دوسری کو ذلیل کرتے ہیں تاکہ لوگ ان سے سوال نہ کریں۔

کمار مزاحیہ انداز میں کہاکہ کچھ وقت مودی یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ وزیراعظم نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں۔ کچھ بار ان سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ ان تین سالوں میں انہوں نے کیا کیاہے۔ کمار نے کہاکہ مودی کا ہردعوی ایک وقت جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT