Friday , September 22 2017
Home / دنیا / مودی کے دورۂ امریکہ پر ہندوستانی نژاد امریکی گروپس کا احتجاج

مودی کے دورۂ امریکہ پر ہندوستانی نژاد امریکی گروپس کا احتجاج

واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ہفتہ دورۂ امریکہ کے موقع پر کئی ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے گروپس نے فیصلہ کیا ہیکہ ان کے خلاف احتجاجی جلوس اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ اتحاد برائے انصاف و شفافیت کے پرچم تلے یہ تنظیمیں ایک پرامن احتجاجی جلوس ایس اے پی سنٹر سان جوز کے روبرو 27 ستمبر کو نکالیں گی جہاں مودی 18500 افراد کے ہجوم سے خطاب کریں گے۔ مزید ہزاروں افراد باہر بڑے بڑے ٹی وی اسکرینس پر اس جلسہ کا مشاہدہ کرنے کی توقع ہے۔ ہندوستانی نژاد امریکیوں کا گروپ ایس اے پی سنٹر کے روبرو 27 ستمبر 2015ء کو ’’ناکام مودی‘‘ کے بیانر کے ساتھ احتجاجی جلسہ منعقد کریں گی تاکہ مودی کے مبینہ کارناموں کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اتحاد نے خود کو امریکہ میں قائم مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی ۔ جنوبی ایشیاء کی تنظیموں اور افراد کا ایک متنوع اتحاد قرار دیا، جس نے ایک ویب سائیٹ www.modifail.com بھی قائم کی ہے جس میں وزیراعظم کی ناکامیوں کی تفصیل شائع کی گئی ہے۔ گزشتہ سال وزیراعظم مودی کے پہلے دورۂ امریکہ کے موقع پر انھوں نے کئی جگہ ہندوستانی امریکیوں کو مخاطب کیا تھا اور ان سرگرمیوں کی کافی تشہیر ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT