Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / مودی کے دورہ اسرائیل کو قطعیت دینے اجیت دوول کی اسرائیلی قیادت سے بات چیت

مودی کے دورہ اسرائیل کو قطعیت دینے اجیت دوول کی اسرائیلی قیادت سے بات چیت

یروشلم ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے آج اسرائیل کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی جو کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا کسی یہودی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ توقع ہیکہ نریندر مودی جاریہ سال کے وسط میں اسرائیل کا دورہ کریں گے اور اسی لئے دوول اسرائیل کے دو روزہ دورہ پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے ان کے یروشلم میں واقع دفتر میں ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بریگیڈیر جنرل (ریٹائرڈ) جیکب ناگیل سے بھی ملاقات کی جو عبوری طور پر قومی سلامتی مشیر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ بات چیت کا موضوع نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پر مرکوز تھا۔ دوول آج صبح ہی ہندوستان کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ نتن یاہو کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ موصوف بھی جاریہ سال ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT