Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مودی کے دورہ سے قبل دفاعی معاہدہ کی تکمیل کیلئے امریکہ پُرامید

مودی کے دورہ سے قبل دفاعی معاہدہ کی تکمیل کیلئے امریکہ پُرامید

واشنگٹن۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے آئندہ ماہ دورہ سے قبل یہ توقع ظاہر کی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ایک اہم فوجی معاہدہ کو قطعیت دی جائے گی اور دفاعی شعبہ کے دیگر بنیادی پہلوؤں پر بھی مزید پیشرفت کی جائے گی۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا نشا دیسائی بسوال نے سینیٹ آرمڈ سرویسیس کمیٹی کے ارکان کی ہندوستان پر کانگریشنل سماعت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ کچھ بنیادی معاہدوں پر مزید پیشرفت کی جائے گی جن میں وہ لاجسٹکس معاہدہ بھی شامل ہے جسے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے مجوزہ دورۂ امریکہ سے قبل قطعیت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT