Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مودی کے دورہ کشمیر سے قبل علحدگی پسند قائدین گرفتار

مودی کے دورہ کشمیر سے قبل علحدگی پسند قائدین گرفتار

سرینگر ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی علحدگی پسند قائدین کو سخت گیر حُریت کانفرنس لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی مجوزہ ریالی سے قبل گرفتار کرلیا گیا ‘7نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سے قبل پولیس نے علحدگی پسند قائدین کو حراست میں لیا ہے ۔ حُریت کے اعتدال پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے آج گیلانی کی اس ریالی کی حمایت کی جبکہ جے کے ایل ایف چیرمین محمد حسین ملک ‘ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی صدر بشیر احمد شاہ اور دیگر علحدگی پسند قائدین کو کل رات دیر گئے حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے آج بھی ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ یسین ملک اور دیگر تین جے کے ایل ایف لیڈروں کو کل رات گرفتار کیا گیا اور پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ  میں رکھا گیا ہے ۔ تاہم پولیس کے سینئر عہدیداروں نے متواتر فون کالس کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا ۔ پولیس ترجمان نے بھی اس مبینہ حراست پر تبصرہ سے انکار کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT