Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مودی کے دو روزہ دورہ گجرات کا آج سے آغاز

مودی کے دو روزہ دورہ گجرات کا آج سے آغاز

نئی دہلی ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل ہفتہ سے اپنی آبائی ریاست گجرات کے دو روزہ دورہ کا آغاز کرینگے۔ اس موقع پر وہ کئی پراجکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اسم سنگ بنیاد تقاریب میں شرکت کرینگے۔ ان کے دورہ میں ان کا پیدائشی مقام وفادنگر بھی شامل ہے اور 2014ء میں وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اس گاؤں میں ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم مودی کل صبح دوارکا دیش مندر کے درشن کے ساتھ اپنے دورہ کا آغاز کرینگے۔ دوارکا میں وہ اوکھا اور بئیت دوارکا کے درمیان پل کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ دوارکا میں وہ ٹرک کی ترقیاتی پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT