Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مودی کے ریکارڈ دینے سے دہلی یونیورسٹی کا انکار

مودی کے ریکارڈ دینے سے دہلی یونیورسٹی کا انکار

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ دہلی یونیورسٹی وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کے ریکارڈس بتانے سے اس لئے انکار کررہی ہے کیونکہ وزیراعظم نے اس یونیورسٹی سے گرائجویشن کیا ہی نہیں تھا۔ کجریوال حق اطلاعات قانون کے تحت آئی آئی ٹی کھرکپور سے مودی کی انجینئرنگ ڈگری کے بارے میں معلومات حاصل کرچکے ہیں لیکن دہلی یونیورسٹی میں ان کے داخلہ کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ کجریوال نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہیکہ مودی نے اس یونیورسٹی سے گرائجویشن کیا ہی نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT