Friday , July 21 2017
Home / سیاسیات / مودی کے معمولی سیاسی فائدوں کیلئے ملک کو بھاری نقصان : راہول

مودی کے معمولی سیاسی فائدوں کیلئے ملک کو بھاری نقصان : راہول

نئی دہلی ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج ان پر ایسی پالیسیاں اپنانے کا الزام عائد کیا، جن سے کشمیر میں دہشت گردوںکیلئے جگہ بن رہی ہے۔ راہول نے یہ بھی کہا کہ اس ریاست میں بی جے پی۔ پی ڈی پی اتحاد سے قلیل مدتی سیاسی فائدہ اٹھانے وزیراعظم کی کوششوں کی ملک کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے اور ان اقدامات کے سبب بے قصور ہندوستانیوں کی جانیں قربان ہورہی ہیں۔ راہول گاندھی نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں لکھا کہ ’’مودی کی پالیسیوں نے کشمیر میں دہشت گردوں کیلئے جگہ بنائی ہے جوہندوستان کیلئے حکمت عملی کا سنگین دھکا ہے۔ راہول گاندھی نے مزید لکھا کہ’’ہندوستان کیلئے حکمت عملی کا نقصان + بے قصور ہندوستانیوں کے خون کی قربانی = مودی کے سیاسی فائدے‘‘۔ کانگریس کے نائب صدر نے گذشتہ روز امرناتھ یاتریوں پر حملہ کو سیکوریٹی کی سنگین اور ناقابل قبول کوتاہی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT