Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / مودی کے مونو گرام والا سوٹ گنیز بک میں شامل

مودی کے مونو گرام والا سوٹ گنیز بک میں شامل

سورت ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے زیب تن کیا ہوا مونو گرام والا سوٹ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔ مودی نے اس سوٹ کو گذشتہ سال نئی دہلی میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کے دوران زیب تن کیا تھا ۔ اس سوٹ پر تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا مگر اب گنیز ورلڈ ریکارڈس میں اس کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ اس قیمتی سوٹ ہراج میں بھاری قیمت پر فروخت ہوا ۔ گذشتہ سال فروری میں سوٹ کو ہراج کیا گیا سورت کے ہیروں کے تاجر لال جی پٹیل نے 4.31 کروڑ روپئے ادا کر کے سوٹ خریدا تھا ۔ لال جی بھائی کے فرزند نتیش پٹیل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ان کے سوٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہم نے پانچ ماہ قبل ورلڈ ریکارڈ کے لیے عرضی داخل کی تھی ۔ اس سوٹ کی سلوائی کچھ اس طریقہ سے کی گئی تھی کہ ہر دھار پر مودی کا نام لکھا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوٹ کی تیاری پر 10 لاکھ روپئے خرچ آیا تھا اور اس کے ہراج کے لیے بولی کی رقم 11 لاکھ روپئے رکھی گئی تھی ۔ لیکن سورت کے ڈائمنڈ تاجر نے 43,131,311 روپئے کی بولی دے کر سوٹ اپنے نام کرلیا تھا ۔ 20 فروری 2015 کو یہ ہراج ہوا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT