Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / مودی کے وزراء’’ایک دن ایک تنازعہ‘‘ پالیسی پر عمل پیرا:کانگریس

مودی کے وزراء’’ایک دن ایک تنازعہ‘‘ پالیسی پر عمل پیرا:کانگریس

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج دعویٰ کیا ہے کہ این ڈی اے حکومت کے وزراء ’’ایک دن ایک تنازعہ‘‘ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وی کے سنگھ کی برطرفی کے ساتھ ساتھ کرن رجیجو سے غیر مشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی ترجمان رنجیت سرجے والا نے کہا کہ دلت کی ہلاکت کے واقعہ پر وی کے سنگھ کا ’’کتے‘‘ کا ریمارک انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی ہے۔ اس سے مودی حکومت کی مخالف دلت اور مخالف غریب عوام ذہنیت کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وی کے سنگھ کو مرکزی کابینہ سے برطرف کریں اور ساری قوم بالخصوص دلت طبقہ سے معذرت چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مودی حکومت کے وزراء کی ’’ایک دن ایک تنازعہ‘‘ پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شمالی ہندوستانیوں کے بارے میں کرن رجیجو کے تبصرہ کی بھی انہوں نے مذمت کی اور کہا کہ یہ سارے ملک کی توہین ہے۔

TOPPOPULARRECENT