Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجراتی عوام آپے سے باہر : راج ٹھاکرے

مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجراتی عوام آپے سے باہر : راج ٹھاکرے

من کی بات ’ مون کی بات ‘ میں تبدیل ۔ مہاراشٹرا و مرکزی حکومتیں ملک میں فسادات چاہتی ہیں ‘ ایم این ایس سربراہ

ممبئی 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبئی میں رہنے والے گجراتیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بن گئے ہیں وہ آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔ تھانے ضلع میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گجراتیوں کی ویجیٹیرئین غذائی داتوں پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح سے عوام سے ان کی غذائی عادات کی وجہ سے امتیاز برتا جاسکتا ہے ۔ راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ کبھی کچھ کہتے نہیں صرف اعلانات کرتے ہیں۔ ان کا پسندیدہ ’ من کی بات ‘ پروگرام ’ مون ( خاموشی ) کی بات ‘ پروگرام بن کر رہ گیا ہے ۔ راج ٹھاکرے نے یعقوب میمن کی پھانسی کے مسئلہ پر بھی ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں حکومتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں فسادات پھوٹ پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یقوب میمن ایک دہشت گرد تھا اور اس کی پھانسی کو ڈرامائی انداز دیدیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یعقوب کی پھانسی سے قبل اور بعد کے واقعات دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ہی حکومتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں فسادات پھوٹ پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بھی یعقوب میمن کی پھانسی سے متعلق واقعات اور اس کے افراد خاندان کی سرگرمیوں کو بے تحاشہ تشہیر دی گئی تھی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صحافیوں نے اس میں ضرورت سے زیادہ جوش کا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یعقوب کی پھانسی کے دن اخبارات میں اس شخص کی کئی تصاویر شائع کی گئیں جبکہ ہمیں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جیسے قوم پرست کی تصویریں کم کم ہی دکھائی دیں ۔ اسی دن ان کی تدفین تھی ۔ راج ٹھاکرے نے اپنے دیرینہ دوست سلمان خان پر بھی تنقید کی جنہوں نے یعقوب میمن کے تعلق سے کچھ ٹوئیٹس کئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ سلمان خان عقلمند نہیں ہیں جبکہ ان کے والد ایک با عزت شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اخبارات نہیں پڑھتے اور نہ ہی قانون جانتے ہیں اس لئے انہوں نے یعقوب کے حق میں ٹوئیٹس کئے تھے ۔ انہوں نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کے گھر جانے کی مدافعت کی اور کہا کہ سلیم خان سے انکے خاندانی تعلقات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT