Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مودی کے 30 بیرونی دوروں کے باوجود برآمدات میں 45 فیصد کمی

مودی کے 30 بیرونی دوروں کے باوجود برآمدات میں 45 فیصد کمی

حکومت نے ایک ہی جنبش میں عام آدمی کی پلیٹ سے غذا چھین لی: ابھیشک سنگھوی
نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے لامتناہی بیرونی دوروں کا مذاق اڑاتے ہوئے آج الزام عائد کیا کہ مودی اپنے اقتدار کے  18 مہینوں کے دوران 30 سے زائد ممالک کے دوروں کے باوجود ہندوستانی برآمدات میں 45 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر بھی کانگریس نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ایک ہی جنبش میں عام آدمی کی رکابی سے کاربو ہائیڈریڈ (نشاستہ)، حیاتین، لحمیات اور چکنائی چھین لی ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشک سنگھوی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کے 30 بیرونی دورے ہوچکے ہیں اور عنقریب مزید چار دورے ہوں گے۔ اس دوران مودی نے 18 ماہ کے اقتدار میں ملک کیلئے خوش حاصل کیا ہے تو وہ یہی ہے کہ ہندوستانی برآمدات میں 44.89 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس طرح مئی 2014 ء میں برآمدات کی شرح 280 ارب امریکی ڈالر تھی جو اب گھٹ کر 154 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT