Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مودی گورکھپور میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی گورکھپور میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

گورکھپور ( یو پی ) 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی گورکھپور میں 22 جولائی کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور یہاں ایک فرٹیلائزر کمپنی کی تزئین نو کا کام شروع کرینگے ۔ یہ فیکٹری گذشتہ تین دہے سے بند پڑی ہے ۔ اتر پردیش بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس اور فرٹیلائزر فیکٹری کے آغاز سے علاقہ کو ترقی کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کیرانہ سے ہندو عوام کے نقل مقام کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے متھورا واقعہ اور مظفر نگر فسادات کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کے تحت ریاست میں لا قانونیت کا عروج ہے اور ریاست میں تقریبا 150 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ 1500 پر حملے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT