Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مودی ہی سارا بوجھ اٹھارہے ہیں

مودی ہی سارا بوجھ اٹھارہے ہیں

غریب آدمی کیلئے اور کیا کرسکتے ہیں، شیوسینا کا طنز
ممبئی۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات ‘‘سے خطاب کرتے ہیں اس کے علاوہ عام آدمی کے مختلف مسائل کو دور کرنے کی وہ تنہا کوشش کررہے ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک شخص ہی عام آدمی کی مشکلات اٹھائے ہوئے ہے۔ وہ کرپشن، معاشی مشکلات، بیروزگاری، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سیاسی حریفوں اور خود اپنی پارٹی میں آواز اٹھانے والوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اس دوران انہیں بیرونی دورے بھی کرنا ہوتا ہے۔ پھر وہ واپس آکر نامکمل کام پورا کرتے ہیں اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے لگتے ہیں۔ بہار انتخابات کا بوجھ بھی مودی نے اپنے اوپر ہی اٹھایا ہے۔ اب انہوں نے اشوک چکر کے ساتھ سونے کے سکوں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے طنزیہ طور پر کہا کہ غریب عوام کے لئے حکومت اس سے زیادہ اور کیا کرسکتی ہے۔ مرکزی حکومت کے گروپ ڈی ، سی اور بی کے لئے انٹرویو کا طریقہ ختم کرنے کے اعلان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ آخر کتنے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے؟ حال ہی میں اترپردیش حکومت نے 360 چپراسی کی جائیدادوں کے لئے اشتہار دیا اور 23 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔

TOPPOPULARRECENT