Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مودی ۔ جیہ ملاقات سیاسی نہیں : بی جے پی کارکنوں کا ہنومان چالیسہ کا پاٹھ ، شراب بندی کا مطالبہ

مودی ۔ جیہ ملاقات سیاسی نہیں : بی جے پی کارکنوں کا ہنومان چالیسہ کا پاٹھ ، شراب بندی کا مطالبہ

چینائی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ جیہ للیتا کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ’’خیرسگالی‘‘ ملاقات تھی۔ اس کے پس پردہ کوئی سیاسی وجوہات نہیں تھے۔ 7 اگست کو قومی یوم ہینڈلوم کے افتتاح کیلئے مودی یہاں آئے تھے اور انہوں نے چیف منسٹر جیہ للیتا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور چیف منسٹر نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا۔ کوئمبتور سے موصولہ اطلاع کے بموجب بی جے پی نے آج کہا کہ وہ 10 اور 11 اگست کو شراب بندی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست گیر احتجاج کرے گی اور ٹاملناڈو میں تمام شراب کے شورومس بند کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ بھوپال سے موصولہ اطلاع کے بموجب انتخابات کے دوران سیاست دانوں کی پوجا کوئی نہیں بات نہیں ہے لیکن برسراقتدار بی جے پی نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ جبکہ اس نے اعلان کیا کہ اس کے کارکن ہر ہفتہ دو مرتبہ رتلام لوک سبھا حلقہ انتخاب کے ضمنی انتخابات ہونے تک ہر مرکز رائے دہی پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کریں گے۔ برہم اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی رائے دہندوں کی صف آرائی کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ’’خود ساختہ مودی لہر‘‘ اب ختم ہوچکی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT