Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / مودی ۔ شیخ حسینہ ’ اسٹپ ڈان ‘ پروٹوکول آفیسر کی لغزش

مودی ۔ شیخ حسینہ ’ اسٹپ ڈان ‘ پروٹوکول آفیسر کی لغزش

نئی دہلی ۔8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میں اب دونوں وزرائے اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسٹپ ڈان (Step Down) ہوں ۔ یہ جملہ چیف پروٹوکول آفیسر نے اس وقت ادا کیا جب دونوں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شیخ حسینہ کے درمیان بات چیت کے بعد یادداشت مفاہمت پر دستخط تقریب مکمل ہوئی تھی ۔ لمحہ آخر میں آفیسر کی لغزش سے صحافیوں اور وہاں موجود آفیسرس کو حیرانی ہوئی ۔ دراصل یہ عہدیدار مودی اور حسینہ سے درخواست کرنا چاہتا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کے بنگابندھو مجیب الرحمن کی یادداشت پر مشتمل ہندی ترجمہ کی کتاب کی رسم اجراء انجام دینے اسٹیج سے نیچے آئیں ۔ یہ تقریب حیدرآباد ہاوز میں منعقد ہوئی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT