Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / مودی ۔ ٹرمپ ٹیلیفون پر بات چیت

مودی ۔ ٹرمپ ٹیلیفون پر بات چیت

واشنگٹن 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر ہند ۔ امریکہ تعلقات پر بات چیت کی ۔ یہ ٹرمپ کے صدر امریکہ بننے کے بعد اولین بات چیت تھی ۔ تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے لیکن ایک سرکاری عہدیدار نے بات چیت کو عظیم واقعہ قرار دیا ۔ توقع ہے کہ خدمات نے تجارت ، H1-B ویزا سرفہرست موضوعات تھے ۔ غیرملکی ماہرین فن کے عارضی امریکی ویزا پروگرام ہندوستان کیلئے انتہائی فکر مندی کی وجہ ہے کیونکہ ٹرمپ کو اس کے بارے میں ذہنی تحفظات ہیں ۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی اور موضوع پر اختلاف رائے نہیں ہے ۔ ہندوستان کے امریکہ کو آئی ٹی برآمدات اور آزاد تجارت مسئلہ انتہائی اہم موضوعات ہیں ۔ ہند ۔ امریکہ تعلقات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے کل کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پیداوار خدمات کیلئے ہندوستان پر انحصار کرتا ہے ۔ ٹرمپ نے مودی کے علاوہ صدر مصر اور وزیراعظم اسرائیل سے بھی بات چیت کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT