Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مورخین نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی

مورخین نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی

پیرس، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا، برطانیہ نہیں اور وہی اس کا موجد ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل برطانوی سرزمین پر1550ء میں شروع ہوا اور گلڈ فیلڈ میں کھیلا جاتا تھا۔ پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589ء میں ایک رائل گرامر اسکول کے بچوں کے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا۔ تاہم تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں یہ کھیل سامنے آنے سے تقریباً 80 برس قبل 1478ء میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے۔ ایک نوجوان کے ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبہ لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے ’’بال گیم‘‘ کو کیوں دیکھ رہے ہوں، جس پر جھگڑا شروع ہوا اور اس میں ایک شخص مارا بھی گیا تھا۔ اس انکشاف پر فرانس کے محکمہ سیاحت نے 281 نفوس پر مشتمل اس قصبے میں فرانس کا پہلا کرکٹ گراؤنڈ بنانے اور وہاں اگلے ماہ مختلف کلبس کے درمیان ٹورنمنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT