Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / مورگن لاہور میں فائنل کھیلنے سے دستبردار

مورگن لاہور میں فائنل کھیلنے سے دستبردار

دبئی۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے پاکستان سوپرلیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور اگرچہ اس ٹیم میں شامل تمام بیرونی کھلاڑیوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے پر تیار ہیں تاہم مورگن نے انکار کر دیا ہے اور وہ کسی صورت بھی لاہور آنے  تیار نہیں۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان مورگن کے سوا ٹیم میں شامل تمام بیرونی کھلاڑیوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر پشاور زلمی فائنل میں پہنچی تو وہ لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

 

براڈمین اگر آج ہوتے تو
اُتنے کامیاب نہ ہوتے : ہاگ
ملبورن۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر روڈنی ہاگ نے آج ایک متنازعہ بیان دیا اور کہا کہ سَر ڈان براڈ مین جنہیں دنیا کا سب سے بہترین بیٹسمین تصور کیا جاتا ہے، اگر وہ آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو اتنے کامیاب نہیں ہوتے۔ ہاگ نے مزید کہا کہ براڈمین کا اوسط 99.94 کافی مشہور ہے لیکن اگر وہ آج کے دور میں ہوتے تو ان کا یہ اوسط نہ ہوتا۔ عظیم کھلاڑی کے متعلق یہ بیان نازیبا ہی تصور کیا جائے گا لیکن 1920ء اور 1950ء کے درمیان بیٹنگ کرنا آج کی بہ نسبت کسی قدر آسان تھا۔ انہوں نے ایک صدی کے دوران کئی عظیم کھلاڑیوں کی اوسط کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بیان دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT