Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / موریطانیہ نے بھی قطر کیساتھ سفارتی تعلقات توڑلئے

موریطانیہ نے بھی قطر کیساتھ سفارتی تعلقات توڑلئے

نوآکشوت۔7جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک موریطانیہ نے منگل کو خلیجی ملک قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو توڑتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ ”دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے ”۔موریطانیہ مسلم ممالک کی تنظیم عرب لیگ کا رکن ہے ۔ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایاکہ قطر کی پالیسیوں سے دہشت گرد تنظیموں کو حمایت مل رہی ہے اور وہ دہشت گرد نظریہ کو ہوا دے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عرب ممالک، یورپ اور دنیا بھر میں انسانی زندگی کو زبردست نقصان ہوا ہے ۔سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت دوسرے طاقتور عرب ممالک نے قطر کے ساتھ پیر کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قطر اسلامی دہشت گردی اور ایران کی حمایت کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT