Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مورے میں دو دھماکے، علاقہ دہل گیا

مورے میں دو دھماکے، علاقہ دہل گیا

امپھال 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دو دھماکوں سے قصبہ مورے دہل کر رہ گیا۔ یہ تجارتی مرکز ہند ۔ میانمار سرحد پر ریاست منی پور کے ضلع ٹینگوپال میں واقع ہے۔ بم دھماکے آج دوپہر ہوئے۔ تاہم کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔ پولیس کے بموجب دو ترقی یافتہ دھماکو آلات ایک دریا کے ساحل پر جدید سیجان دیہات میں دھماکے سے پھٹ پڑے۔ یہ دیہات بین الاقوامی سرحد سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پولیس کے بموجب کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جاریہ سال اِس دیہات میں کئی بم دھماکے ہوچکے ہیں۔ دیہات میانمار کے تاجروں کے لئے باب الداخلہ سمجھا جاتا ہے۔

ایس بی آئی بہار سے 5 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے
بانکا 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) موٹر سیکل بردار مسلح اشرار نے کٹوریا بازار کی ایس بی آئی شاخ سے 5 لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ یہ دیہات بہار کے ضلع بانکا میں واقع ہے۔ ڈی ایس پی چندن کمار نے کہاکہ 7 مسلح اشرار آج دوپہر بینک میں داخل ہوئے۔ تین افراد نے بینک کے ملازمین کو یرغمال بنالیا۔ منیجر کو بندوق کی نال پر قید کردیا گیا اور رقم لوٹ لی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT